ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارامیا کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے میں غلط کیا ہے؟ کس کے نصیب میں کیا لکھا ہے کوئی نہیں جانتا : کمار سوامی

سدارامیا کے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے میں غلط کیا ہے؟ کس کے نصیب میں کیا لکھا ہے کوئی نہیں جانتا : کمار سوامی

Sat, 20 Apr 2019 11:39:28    S.O. News Service

بنگلورو،20؍اپریل(ایس او نیوز) سدارامیا کے دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے میں غلط کیا ہے ؟ اس قسم کا چونکانے والا بیان ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے دیا ہے ۔ ضلع کے مدے بہال تعلقہ میں اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ کس کے نصیب میں کیا لکھا ہے ، کسی کو معلوم نہیں ہے ۔ سدارامیا دوبارہ وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو اس میں غلط کیا ہے ؟ رپورٹرس ونامہ نگار میرے دوست ہیں ۔ آپ کے سلسلہ میں مجھے ناراضی نہیں ہے ۔ لیکن رپورٹرس سے اوپر رہنے والوں ( صحافی) نے مودی کو بھلا کر سمالتا مینیا کریٹ کردیا ۔ انتخابات ختم ہونے کے بعد بھی منڈیا کو ہائی لائٹ کرکے پیش کیا گیا۔ صحافیوں کو معلوم رہنا چاہئے کہ کونسی نیوز ہائی لائٹ کی جائے۔


Share: